فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر ندیم اللہ والا ، سابق چیئرمین پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن شیخ محمد فاروق اللہ والا،شیخ محمد شفیق میانداد اور شیخ محمد عمر اسحاق کی بھابی صاحبہ ، شیخ محمد بوٹا اللہ والا کی زوجہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ غلام محمد آباد کے بڑے قبرستان میں ادا کی گئی ۔ دریں اثنا فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ، سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا اور نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ نے مرحومہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔




