کمالیہ (نامہ نگار)گنے سے اوور لوڈ ٹریکڑ ٹرالیا ں حادثات اور ٹریفک جام کا سبب بننے لگی ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق شوگرملوں میں گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع ہوتے ہی پنجاب بھر سے شوگر ملوں میں گنوں سے بھری ٹرالیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے لیکن کچھ لوگ وقت اور تیل کی بچت کرنے کے لیے ٹرالیوں پر گنجائش سے زیادہ گنالوڈ کرتے ہیں جوکہ ناصرف روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کا باعث بن رہا ہے بلکہ بیشتر اوقات جان لیوا حادثات کا سبب بنتا ہے شہریوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے گنے سے لوڈ ٹرالیوں کو ایک تو مین سڑک کے اوپر کھڑا ہونے کی اجاز ت نہ دی جائے اور دوسرا لوڈ کو گنجائش کے مطابق رکھا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔




