چوری وڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پراظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹریشیخ سعیداحمد ،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد،صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور سینئر تاجر رہنمائوں نے شہر میں قتل و غارتگری ، چوری ،ڈکیٹی، راہزنی کی بڑھتی ہوئی وار داتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی محترمہ مریم نواز شریف اورIG پولیس پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں جرائم کی بڑھتی ہوئی رفتارپر کنٹرول کرنے کے محکمہ پولیس میںغفلت و لاپرواہی کے مرتکب ذمہ دار اہل کاروں کی نہ صرف کلاس لی جائے بلکہ وردی کی عزت اور اسکے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے ایسے ملازمین سے محکمہ پولیس کو پاک کیا جائے جوعوام کے ٹیکسں سے بھاری تنخواہیں لینے کے باوجود عوام کو انکے جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے میں لیت و لعل سے کام لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ چوری ،ڈکیٹی راہزنی ، قتل کی بڑھتی ہوئی وار داتوں پر ہر شہری پریشان اور اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگا ہے صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکانے کہا کہ فیصل آباد میں انتہائی تجربہ کارا ور باصلاحیت پولیس افسروں کی ٹیم ہے لیکن بعض مفاد پرست اہلکار انکی شبانہ روز کارکردگی کو زنگ آلود کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں سے ماننا پڑیگا کہ پولیس کے موجودہ نظام میں خرابیاں اور محکمہ میں کالی بھیڑیں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں