کمالیہ(نامہ نگار)امیدوار برائے صدر کمالیہ بار ایسوسی ایشن سردار صدیق اکبر کھٹانہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلا کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے وکلا کے حقوق کے تحفظ کی خاطر کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، وکلا کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہے جو میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں وکلا کے اعتماد پر پورااتراجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام وکلا الیکشن میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے حقیقی نمائندوں کو منتخب کریں تاکہ آپ کے مسائل حل ہو سکیں۔




