برفباری سے پہاڑوں کا حسن دوبالا

لاہور(بیوروچیف) ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار رہی، بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔کئی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے آگیا، لہہ میں پارہ منفی 13، استور منفی 12اور گوپس میں منفی 11،سکردو میں منفی 10،کالام منفی 8، ہنزہ منفی 7، بگروٹ اور گلگت میں منفی 6 رہا، دیر، پاراچنار،قلات اور راولا کوٹ میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہا، لسبیلہ،خضدار اور قلات میں تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان پیدا ہوگیا، مشرقی پنجاب، کشمیر، مری، گلیات اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں