خاتون سے بداخلاقی کرنیوالے 3افرادگرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) پولیس تھانہ بچیانہ نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے 3 افراد کو حراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاں چک نمبر 586/2گ ب کے رہائشی ارشد نور نے پولیس کو بتایا کہ سائل فیکٹری ملازم ہے اور اسکی بیوی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ اسی دوران الزام علیہان محمد خان،اصغر،محمد بخش ساکن 586گ ب اور لطیف عرف طیفا ساکن 560گ ب نے اسلحہ کی نوک پر گھر میں داخل ہو کر سائل کی بیوی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس نے 3افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں