فیصل آباد میں ڈکیتی،راہزنی،چوری کی 105وارداتیں،3لڑکیاں بے آبرو

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’راہزنی اور چوری کی مزید 105وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کے زیورات ‘ نقدی ،قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر پھل فروش کو گولی مار کر لہولہان کر ڈالا’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے تین لڑکیوں کو بے آبرو کردیا،4خواتین اور نوجوانوں کو اغواء کرلیا گیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی،تفصیل کے مطابق سول لائن کے علاقہ درباربابا نور کے شاہ وی کے قریب اوباش ملزم عثمان نے کم سن بچی (م)، ملت ٹائون میں ملزمان نے (ع) اور بچیانہ کے علاقہ586گ۔ب میں ارشد کی اہلیہ (م) کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا،ملت ٹائون کے علاقہ203ر۔ب کی تبسم بی بی کی بیٹی( ن) ،بٹالہ کالونی کے علاقہ کے طیب کی بیٹی(ر) کھرڑیانوالہ کے علاقہ109ر۔ب کے ندیم کا کہنا ہے کہ اوباش ملزمان عرفان حمزہ نے اہلیہ(آ) کو بچوں سمیت اغواء کرلیا،سمن آباد کے علاقہ منصور آباد کے مقصود علی کے بھائی حمزہ اور ڈجکوٹ کے علاقہ281ر۔ب کے اسلم کے بیٹے طاہر کو ملزمان عتیق وغیرہ نے اغواء کرلیا،پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ جھنگ روڈ پر عظیم پٹرولیم کے قریب ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر فروٹ فروش اشرف کو گولی مار کر لہولہان کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا، تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ مقبول روڈ پر واقع رمضان ٹیکسٹائل مل کے ملازمین شہزاد’ یٰسین اور حمزہ مختلف پارٹیوں سے 36لاکھ کی رقم لیکر بنک میں جمع کروانے جا رہے تھے کہ مقبول روڈ پر 4مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ ریلبازار کے علاقہ ہلال احمر چوک میں ریلبازار کا تاجر اسد یونس 27لاکھ رقم لیکر جا رہا تھا کہ تعاقب میں آنیوالے مسلح ڈاکوئوں نے رقم سے بھرا شاپر چھین کر فرار ہو گئے۔ جیل روڈ پر ارم سیلون کے تالے توڑ کر زیورات و نقدی،کارخانہ بازار کے قریب انعام سے30ہزار،کچہری روڈ پر شہزاد سے جھپٹامار کر فون،لیاقت آباد کے موسیٰ خان سے پرس،چوہڑ ماجرہ چوک کے قریب ساجد سے ساڑھے چار لاکھ روپے،ستیانہ روڈ مکڈونلڈ کے قریب احسان سے جھپٹامار کر فون،ڈی گرائونڈ کے قریب علی حسن سے نقدی و فون،سلیمان خان سے پرس،ہریاں والا چوک میں ارشد سے نقدی و فون،199ر۔ب کے وسیم اعتبار سے 10ہزار و فون،نعمت کالونی میں سلطان محمود سے40ہزار روپے چھین لیے گئے،نگہبان پورہ کے قریب عمران سے سوا دو لاکھ،گلستان کالونی کے ریحانہ کے گھر سے سامان چوری،غلام محمد آباد کے عاصم علی سے ڈیڑھ لاکھ،51ج۔ب کے تنویر احمد سے اڑھائی لاکھ چھین لیے،202رب گٹی کے وقاص سے نقدی فون،امتیاز مارٹ کے باہر محمد احمد سے جھپٹامار کر فون،کھجوراں والا باغ کے قریب عارف سے نقدی و فون،پیپلز کالونی کے تنویر سے60ہزار و فون،108ج۔ب کے امجد سے50ہزار،195ر۔ب کے حبیب سے 50ہزار،لیپ ٹاپ چھین لیا،103ج۔ب کے رضوان سے موٹرسائیکل،خیابان کالونی کے سمیرگلناز سے لیپ ٹاپ اور پرس،کریم ٹائون کے زاہد کی دکان لوٹ لی،79گ۔ب کے قیصر حمید سے موٹرسائیکل نقدی،227ر۔ب کے غلام حسین سے51ہزار،مظفر کالونی کے رمضان کے گھر کا صفایا کردیا گیا،25ر۔ب کے ڈیوڈ مسیح سے فون،82گ۔ب کے اسلم عباس کے ڈیرہ سے مویشی،296ر۔ب کے اسامہ کی حویلی سے مویشی،233ر۔ب کے عظیم سے موٹرسائیکل،پرتاب نگر کے بلال بٹ سے70ہزار ،طلائی انگوٹھی،57ج۔ب کے شاہد سے موٹرسائیکل،224ر۔ب کے محمد حسن کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو 9لاکھ نقدی،لاکھوں کے زیورات و سامان لوٹ لیا گیا،کبوتراں والا چوک میں علیم اکبر سے 20ہار،میاں چوک کے گلی حسن سے12ہزار، بٹالہ کالونی کے آصف سے جھپٹامار کر فون،منڈی روڈ کے امجد سے نقدی و فون،223ر۔ب کے معاذ علی سے نقدی،طلائی گھڑی،233ر۔ب کے جاوید کی بیکری سے سامان چوری،گلشن اقبال کے قریب تیمور سے موٹرسائیکل،261ر۔ب کے یاسر سے8ہزار و فون،241ر۔ب کے ساجد کے گھر سے بکرے،89ج،ب کے وسیم کے گھر سے مویشی،275ج۔ب کے محبوب سے54ہزار و فون،38ج۔ب کے غلام حسین سے18سوروپے و فون،28ج۔ب کے آصف علی سے 10ہزار و فون،رضا آباد کی مدیحہ خان سے زیورات و نقدی،186ر۔ب کے عبدالواحد کے ڈیرہ سے مویشی،22گ۔ب کے طارق کی حویلی سے بکرے،108گ۔ب عمر اسد سے50ہزار،23گ۔ب کے افضل سے سوا تین لاکھ لوٹ لیے گئے۔570گ۔ب کے عدیل یونس کی دکان کے تالے توڑ پر بھاری مالیت کا گھی اور قیمتی سامان،459گ۔ب کے عمران سے15ہزار،627گ۔ب کے نوید سے 20ہزار و فون،230گ۔ب کے نعیم کے ڈیرہ سے مویشی،32گ۔ب کے فیصل ندیم سے موٹرسائیکل،40گ۔ب کے جاوید سے6لاکھ کے تین فون چھین لیے،28گ۔ب کے غلام عباس سے37سو روپے،591گ۔ب کے اقبال کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،97ر۔ب کے آصف کے ڈیرہ سے بکرے،421گ۔ب کے سلیم کی حویلی سے مویشی،430گ ب کے عارف سے موٹرسائیکل،399گ ب کے نوشیر خان کی گائے چور لے گئے،402گ۔ب کے ممتاز سے اڑھائی لاکھ ،المدینہ ولاز کے قریب وقاص سے موٹرسائیکل509گ۔ب کے قریب بلال سے جھپٹا مار کر فون،217گ۔ب کے عدنان کے ڈیرہ سے مویشی،45گ۔ب کے شہباز خان کے 6کرے اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکو اور چور لاکھوں کا مال و زر لوٹ کر فرار ہوگئے،بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری پریشان،پولیس،ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑ نہ سکی۔علاوہ ازیں لاری اڈا سے اکبر،ضلع کونسل چوک سے ظہور،الائیڈ ہسپتال سے فیصل،اقبال اسٹیڈیم سے شہزاد،ضلع کچہری سے افتخار،حویلی چوک سے رفاقت علی،رضا آباد چکی چوک سے محمد اکبر،حسن پورہ سے نبیل کوہ نور پلازہ سے عمر طارق،بولیدی جھگی کے ذیشان،یونیورسٹی آف فیصل آباد سے ابوذر ،ملک پور سے شعبان،6ج۔ب کے دانش،نلکہ کوہالہ کے عثمان عابد،سوئی گیس آفس کیباہر سے صدیق،سرگودھا روڈ پر شہادت علی،215ر۔ب کے امیر حسین،233ر۔ب کے حسن رضا،برکت پورہ کے انور مسیح،سمندری روڈ پر عمران،جواد ٹائون کے عمر فاروق،76گ۔ب کے عثمان،قصبہ تاندلہ سے شاہد،پل نہر سمندری سے علی حسن،214گ۔ب کے حافظ امجد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں رکشے چور لے اڑے،پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں