پولیس گاڑی کی کار ‘مسافر بس کی ڈمپر سے ٹکر

جڑانوالہ (نامہ نگار) ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں پولیس گاڑی کی کار اور مسافر بس سڑک کنارے کھڑے ڈمپر سے ٹکرانے کے باعث 6افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھکر پولیس مقدمہ میں نامزد ملزم کو لاہور سے حراست میں لیکر براستہ موٹروے واپس جا رہی تھی کہ لاہور جڑانوالہ ایم تھری موٹروے پر پولیس گاڑی نے کار سوار فیملی کو ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں پولیس گاڑی میں ملزم اور کار میں سوار خاتون سمیت 3افراد زخمی ہو گئے اطلاع پر موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور سمیت تمام کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرے حادثہ میں دھند کے باعث ستیانہ روڈ پر چک نمبر 21گ ب کے قریب ڈی پی ایس سکول کے سامنے سڑک کنارے کھڑے ڈمپر سے مسافر بس ٹکرا گئی جسکے نتیجہ میں 3افراد عثمان،زین اور اللہ رکھا زخمی ہو گئے۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی ہونیوالے افراد کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف نے علاج معالجہ کے بعد فارغ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں