میڈیکل کالونی میںسرکاری کوارٹرز پر قبضے اور خریدوفروخت

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)میڈیکل کالونی میں سرکاری کوارٹرز پر قبضے خرید و فروخت بھی جاری۔ڈاکٹرز رہائش گاہ نہ ہونے سے پریشان غیرقانونی قابضین کے خلاف سالوں سے کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔میڈیکل کالونی میں سرکاری رہائش گاہیں تو موجود ہیں لیکن وہ آر ایچ سی کے ڈاکٹرز اور عملے کی بجائے غیرقانونی قابضین کے زیر استعمال ہیں دیگر شہروں سے آر ایچ سی منڈی صادق گنج تعینات ہونے ڈاکٹرز کو مکان کرائے پر لے کر رہنا پڑتا ہے جبکہ میڈیکل کالونی میں سالوں سے سرکاری کوارٹرز پر غیرقانونی قبضے ہیں جن کو واگزار کروانے کے لئے آج تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی اب تو صورت حال یہاں تک آ گئی ہے کہ میڈیکل کالونی میں سرکاری کوارٹرز کی باقاعدہ خریدو فروخت کی جا رہی ہے جو چند کوارٹرز ملازمین کے نام پر الاٹ ہیں ان ملازمین نے بھی یا تو ان کو کرائے پر دے رکھا ہے یا باقاعدہ لاکھوں روپے لے کر فروخت ہی کر دیئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں