غلہ منڈی کمالیہ میں سیوریج لائن پر کام شروع

کمالیہ (نامہ نگار)سماجی شخصیات سردار مزمل ڈوگراور خالد گجر نے غلہ منڈی کمالیہ کے درینہ مسئلہ سیوریج لائن کا کام شروع کروانے پر تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن کمالیہ سردار راحیل انور گجر کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ ہلکی سی بارش کے دوران غلہ منڈی کمالیہ میں کئی فٹ تک پانی جمع ہو جاتا تھا جو کہ آڑھتیوں کی دکانوں کے اندر داخل ہو جاتا تھا جس سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی اجناس خراب ہو جاتی تھی جس کی وجہ سے تاجر برادری شدید پریشانی میں مبتلا تھی جس کے حل کے لیے تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن کمالیہ سردار راحیل انور اور سابقہ ایم پی اے نازیہ راحیل کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں