سمندری میں سوئی گیس کا پریشر بڑھانے کیلئے کمپریسر کا استعمال

سمندری(بیورو چیف) سمندری میںسوئی گیس کا پریشربڑھانے کیلئے کمپریسر کا استعمال جاری،سمندری میں گھروںاورکاروباری مراکز میںکمپریسرودیگرناجائزطریقوں کے ذریعے غیر قانونی طریقہ سے گیس پریشربڑھانے شروع کر دیے گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہواتو بااثر افراد نے ناجائز طریقہ یعنی گیس پائپ لا ئن کمپر یسر لگا کر سوئی گیس چوری کر نا شروع کر دی جس سے دیگرگھریلوصارفین کو پریشانی کا سامناکر نا پڑتاہے دوسری جانب محکمہ سوئی نادرن پائپ لائن لمٹیڈنے ان طریقوںکو انتہائی خطرناک قراردیتے ہوئے ان سے گریز کی ہدایات تو کی ہے مگر ابھی غیر قا نونی طریقے سے سوئی گیس پریشر بڑھا نے والوں کیخلاف قا نونی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں