ڈاکوؤں نے ”ات مچادی”آج پھر82مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’آج پھر مزید82وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی،قیمتی سامان، موبائل فونز چھین لیے گئے،متعدد شہریوں کو گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا جبکہ اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر چار لڑکیوں کو بے آبرو کردیا اور8کو اغواء کرلیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی،تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والاکی بے بی، ذی گارڈن کی بینش،تھانہ صدر کے علاقہ215ر۔ب کے یاسر کی نوعمر لڑکی(ف) کو اوباش ملزم مبین اور علوی پارک جڑانوالہ کی تنزیلہ کو اوباش ملزم عالم شیر نے بے آبرو کردیا، جھنگ بازار خریداری کیلئے آنیوالی نذیر کی اہلیہ(ن)’ ملت ٹائون کی خالدہ کی جواں سالہ بیٹی(آ) ،202ر۔ب کے اظہر اقبال کی اہلیہ(س) ،روشن والا کے علاقہ 289ر۔ب کے شاہد کی اہلیہ(ش)’ قصبہ تاندلیانوالہ کے راشد کی سالی(ر) ،ٹھٹھہ بکھا کے رہائشی مشاق کی جواں سالہ بیٹی(م) 497گ۔ب کے ظفر کی بیٹی(م)93ر۔ب کے مختار احمد کی بھانجی (ف) اور27ج۔ب کے ابرار کی بیٹی(ف) کو ملزمان نے اغواء کرلیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ٹی ایم اے دفتر کے قریب نوید الحفیظ سے40ہزار و فون،سٹیٹ بینک کے باہر عبدالجبار سے جھپٹامار کر فون،کارڈیالوجی ہسپتال کے قریب طلحہ سے اڑھائی لاکھ وفون، بکرمنڈی پل کے قریب عمران سے موٹرسائیکل،میلاد روڈ پر عتیق سے ڈیڑھ لاکھ،سلطانیہ کالونی میں طیبہ بشریٰ سے پرس چھین لیا،ارشاد ٹائون میں غلام فرید کی ڈرائی فروٹ کی ریڑھی چوری،بیس لائن کی رخسانہ نرگس کے گھر کا صفایا کردیا گیا،رحمن سٹی میں شبیر حسین سے20ہزار،اعظم آباد کے ذیشان کے گھر سے بکرے چورلے اُڑے،ڈی گرائونڈ کے قریب امین سے موٹرسائیکل،عبداللہ پور کے راشد محمود سے4لاکھ روپے چھین لیے،کوہ نور پلازہ کے قریب مبین سے جھپٹا مار کر فون،شرجیل ہسپتال کے قریب عبداللہ سے30ہزار و فون،سٹی مارٹ کے قریب ماجد سے جھپٹامار کر فون،سفائر پلازہ کے باہر فروا سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا ،204چک کے راشد کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری،محمد آباد کے علی حیدر سے25ہزار’ بولیدی جھگی کے قریب حسین بی بی سے 12ہزار’ کینال روڈ پر عبدالرحمان سے 80ہزار روپے’ فون’ سمانہ روڈ پر اویس سے 90ہزار’ عمیر ٹائون کے عدنان کے گھر سے 8تولے زیورات’ نقدی اور سامان چور لے گئے’ 2 ج ب کے پطرس سے 11ہزار’ نلکہ کوہالہ کے قریب شہزاد سے نقدی’ فون’ 7 ج ب کے قریب یوسف سے جھپٹا مار کر فون’ 165 رب کے نعمت اﷲ کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 104 ج ب کے قاسم سے نقدی’ فون’ 73 ج ب کے مظہر سے 10ہزار روپے’ فون’ رچنا ٹائون کے فاروق سے 8ہزار روپے’ فون’ چوہلہ کے قریب محبوب سے 50ہزار روپے’ فون’ 232 رب کے لیاقت علی سے نقدی’ فون’ نواب ٹائون کے جواد علی سے 20ہزار روپے’ حبیب ولاز کے فیصل محمود کا گھر لوٹ لیا’ الٰہی آباد کے اکرام سے 15ہزار روپے’ فون’ 238 رب کے اعجاز سے موٹرسائیکل’ جڑانوالہ روڈ پر حیدر ایوب سے موٹرسائیکل چھین لی’ رسول نگر کے شاہد اقبال سے 8ہزار روپے’ 225 رب کے شہزاد سے 30ہزار روپے’ گرین ویلی کے قریب شاہد سے نقدی’ فون’ ایوب کالونی کے یٰسین سے سوا لاکھ’ 242 رب کے توقیر سے ڈیڑھ لاکھ’ 247 رب کے عرفان کے گھر سے دو بکرے’ مسجد بازار جڑانوالہ کی شکیلہ بی بی سے جھپٹا مار کر فون’ ابراہیم پلازہ کے باہر علی سے 35ہزار’ فیصل بنک جڑانوالہ کے قریب مسعود سے 4لاکھ 32ہزار روپے’ 119 گ ب کے سلطان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 384 گ ب کے مدثر سے 45ہزار روپے’ 76 رب کے عبداﷲ سے لاکھوں کے مویشی’ 266 رب کے معاذ سے موٹرسائیکل’ 74 رب کے کاشف سے لیپ ٹاپ’ فون’ 421 گ ب کے ریحان عباس سے 18ہزار روپے’ 428 گ ب کے محمد حسین سے 53ہزار روپے’ 177 گ ب کے رفیق کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کے مویشی’ 228 گ ب کے زبیر سے 11ہزار’ 223 گ ب کے آصف کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ 62 ج ب کے اﷲ دتہ سے 83ہزار روپے’ فون’ نڑوالا بنگلہ کے امیر جان سے 56ہزار روپے’ نیو عاصم ٹائون کے منیر سے سوا لاکھ روپے’ چناب گارڈن کے قریب بابر سے 10ہزار روپے’ بنک چوک نوابانوالہ کے قریب حافظ فرید سے 30ہزار روپے’ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں ریگل روڈ سے محسن رضا’ سیف آباد کے عبدالمتین’ جناح ٹائون سے عبدالوہاب’ جناح کالونی کے اوصاف رضا’ ستیانہ روڈ میکڈونلڈ سے سلمان علی’ ڈی گرائونڈ سے جاوید’ نگہبان پورہ کے زوہیب’ ملک پور کے محسن’ 115 ج ب کے سخی حسین’ ٹول ٹیکس ستیانہ روڈ کے عمران’ راجباہ روڈ پر ندیم’ نثار کالونی کے عمران’ 233 رب کے فقیر حسین’ کرمانوالہ چوک کے عمران احمد’ 266 رب کے اسد’ 60 رب کے قاسم’ جنرل ہسپتال سمن آباد کے شہروز اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں