منافع کا لالچ دیکر ملزمان کا4شہریوں کیساتھ سوا کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر4شہریوں سے سوا کروڑ ہتھیا لیے،منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر چیک دیے جوکہ بنکوں سے کیش نہ ہوسکے،تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے رہائشی رضوان نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم شیخ حبیب نے پولٹری فارم کیلئے چوزہ خریدنے کا جھانسہ دیکر37لاکھ کا مال حاصل کرکے بدلے میں جعلی چیک تھما دیا ۔مقامی شہری زوہیب نے بتایا کہ ملزم وسیم نے گاڑیوں کی خریدو فروخت کیلئے27لاکھ لیکر گاڑیاں دی نہ ہی رقم واپس کی،سمن آباد کے اشرف کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم نے کاروبار کاجھانسہ دیکر ساڑھے 31لاکھ کی رقم لیکر رفو چکر ہوگیا ،سول لائن کے رہائشی سلیم نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم مظفر علی نے ذاتی ضرورت کے تحت ایک لاکھ کی رقم لیکر بدلے میں چیک دیا جوکہ بینک سے کیش نہ ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں