FDAانفورسمنٹ ٹیم کا نادھندہ ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف بھرپور آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر غیرقانونی اور نادھندہ ہائوسنگ سکیموں کے خلاف پوری قانونی قوت کیساتھ بھرپور آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے پولیس فورس، بھاری مشینری کے ہمراہ سرگودھا روڈ، مسجد اسماعیل روڈ (ڈائیوو روڈ) پر کارروائی کرتے ہوئے آٹھ غیرقانونی/ نادھندہ ہائوسنگ سکیموں کے بعض تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار، دفاتر کو سیل اور موقع پر مختلف نوعیت کا تعمیراتی و دفتری سامان کو قبضہ میں لے لیا۔ اس دوران سرکاری امور میں مداخلت اور مزاحمت پر چار ڈویلپرز کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثہ تھانہ نشاط میں داخل کروا دیا جبکہ موقع پر تین افراد کو حوالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اس سے قبل الگ کارروائی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر صدر کے ہمراہ واپڈا سٹی کے دفتر کو سیل کیا جس کی انتظامیہ نے بعض سرکاری زمین پر جما رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف ڈی اے نے غیرقانونی ہائوسنگ سے بارے میں مسائل کے یکسر خاتمے کیلئے خصوصی اہداف مقرر کرکے متعلقہ شعبے کو کارکردگی میں اضافہ کی ہدایات جاری کیں جس پر ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر میاں شہزاد قمر کی سربراہی میں انسپکٹر اسلم انصاری ، اسلم گجر اور دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے متعلقہ تھانہ کی پولیس فورس ، کرین ، ٹریکٹر اور دیگر مشینری کے ہمراہ سرگردھا روڈ اور مسجد اسماعیل (ڈائیوو روڈ) پر کڑی انسپکشن کی اور ایف ڈی اے کی باقاعدہ منظوری کے بغیر ہائوسنگ سکیم قائم کرنے، بعض ہائوسنگ سکیموں میں غیر قانونی توسیع کرنے اور واجبات کی نادہندہ ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے بعض تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کرکے موقع پر دفاتر کو سیل اور دفتری سامان قبضہ میں لیکرمزاحمت کرنے پر تین افراد کو حوالہ پولیس کر دیا اور چار ڈویلپرز کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ جات تھانہ نشاط آباد پولیس میں داخل کر دیئے ۔ جن غیر قانونی نادھندہ ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کیاگیا ان میں ستارہ ایگزیکٹو ، نواب سٹائل سٹی، مثیاق ریذیڈنیشیا، رحمان گارڈن، سبحان گارڈن، آئیڈیل ایگزیکٹو، سٹی ہائوسنگ سکیم اور اومیگا ریذیڈنیشیا شامل ہیں ۔ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے قیام سے اجتناب کیا جائے اور ہائوسنگ سکیموں کے ذمہ واجبات کو فوری ادا کریں بصورت دیگر قصور وار سخت قانونی کارروائی کی زد میں آئیں گے۔ ہائوسنگ سکیم کے قیام کے خواہش مند ڈویلپرز منظوری کیلئے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرکے فائل جمع کرائیں انہیں تیزرفتار محکمانہ سروسز فراہم کی جائیگی ۔عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ہائوسنگ سکیم میں پلاٹ خریدنے یاسرمایہ کاری کرنے سے قبل اسکی قانونی حیثیت و ریکارڈ کی ضرور جانچ ضرور کرلیں تاکہ انہیں کوئی پریشانی کا مشکل پیش نہ آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں