نئی کمشنرمریم خان کو تاجربرادری خوش آمدید کہتی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں نئی تعینات ہونے والی ڈویژنل کمشنر مریم خان کو تاجر برادری خوش آمدید کہتی ہے اور امید کرتی ہے کہ ان کی فیصل آباد میں تعیناتی کے دوران تاجروں کے مسائل حل ہوں گے اور انہیں ریلیف فراہم کیا جائے گا’ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈررانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی نے کابینہ اجلاس کے شرکاء سے کیا’ اجلاس میں فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشنچیئرمین رانا فخر حیات خاں’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ سینئر وائس چیئرمین چوہدری مقصود احمد جٹ’ وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ نائب صدور میاں نذاکت علی’ خرم شہزاد’ چوہدری امتیاز علی کمبوہ’ رانا ادریس’ رانا طاہر محمود خاں’ ملک سیف الرحمن’ ملک اعجاز احمد’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر’ رانا سعید’ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال نے شرکت کی’ انہوں نے کہا کہ نئی کمشنر فیصل آباد کے تاجروں’ دکانداروں اور ریڑھی چھابڑی والوں کی چیخ و پکار سنیں گی اور ان کی داد رسی کریں گی’ تاجر طبقہ انکروچمنٹ کے خلاف ہے لیکن عرصہ دراز سے کارپوریشن نے آٹھ بازاروں میں دکانداروں کو تین سے پانچ فٹ جگہ دی ہوئی ہے جہاں وہ اپنی اشیاء ڈسپلے کرتے ہیں ہماری اپیل ہے کہ ان سے یہ جگہ نہ چھینی جائے اگر کوئی دکاندار اس سے تجاوز کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے’ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے انکروچمنٹ ختم کرنے کے آرڈر دیئے ہیں مگر کسی کا روزگار چھیننے کے نہیں’ لہٰذا کسی غریب کا روزگار متاثر نہ کریں بلکہ انہیں ریلیف پہنچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں