پولیس اور ڈاکوؤں میں آمنا سامنا،فائرنگ کا تبادلہ،ڈاکو فرار

گوجرہ ( نامہ نگار )پو لیس اور ڈا کوئو ں کے درمیا ن آ منا سا منا ،فا ئرنگ کا تبادلہ ، گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹر سائیکل پھینک کر فرارہو گئے۔معلو م ہوا ہے کہ تھا نہ سٹی پولیس مونگی روڈ پر گشت پر موجود تھی کہ واردات کرکے فرار ہو نے والے تین مو ٹر سا ئیکل سوار ڈا کوئو ں سے آ منا سامنا ہو گیا موٹر سا ئیکل نہ روکنے پر پو لیس نے انکا پیچھا شروع کردیا تو ڈا کوئو ں نے پولیس پا رٹی پر فائرنگ شروع کردی پولیس پارٹی نے بھی جوا بی فائرنگ شروع کی اور مزید نفری طلب کی اس دورا ن ملزما ن دھند اور تا ریکی کا فا ئدہ اٹھا تے ہوئے زیر استعمال موٹر سا ئیکل پھینک کر پیدل فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گئے سٹی پولیس گوجرہ نے موٹر سا ئیکل قبضہ میں لے لی جو چھان بین کے دوران معلوم ہواہے کہ ملزمان نے22نومبرکوچک نمبر99ج ب کے عاطف منظور سے گن پوائنٹ پر چھینی تھی جس کاتھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہے۔پولیس نے ڈا کوئو ں کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں