چنیوٹ،گوجرہ،کمالیہ میں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن مکمل

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں گرینڈ الائنس گروپ نے میدان مار لیا گرینڈ الانس گروپ کے مہر مقصود ہرل 334 ووٹ لیکر صدر جبکہ امتیاز حسین 345 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جیت کی خوشی میں وکلا کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے نوٹ نچھاور کیے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ایک مرتبہ پھر گرینڈ الانس گروپ نے میدان مار لیا نسوآنہ گروپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل دن 09 بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک جاری رہا وکلا اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ ڈالتے رہے 716 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 673 وکلا نے ووٹ کا حق استعمال کیا پانچ بجے کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا اور ووٹوں کی گنتی شروع کی گی اس دوران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں کافی گہما گہمی دیکھنے میں آی وکلا رزلٹ کے انتظار میں کھڑے رہے رات گئے جیتنے والے امیدواروں کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق گرینڈ الانس گروپ کے امیدوار مہر مقصود ہرل 334 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب جبکہ ان کے مدمقابل طاہر خان بلوچ 310 ووٹ حاصل کر سکے جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر امتیاز حسین تاج 345 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب جبکہ چوہدری تصدق حسین کولی 299 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے گرینڈ الائنس گروپ کے ملک عمران مرتضی اعوان 332 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب جبکہ ملک رضوان 309 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے فنانس سیکرٹری کی سیٹ پرنسوآنہ گروپ کے امیدوار مہر ندیم حسین سپرا 362 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ اظہر سلوترا 284 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں مہر خدا داد لالی 131 ووٹ لے کر تحصیل بار ایسوسی ایشن لالیاں کے صدر اور ملک احمد خان نسوآنہ 162 ووٹ لے کر تحصیل بار ایسوسی ایشن لالیاں کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے تحصیل بار ایسوسی ایشن بھوانہ میں رائے سجاد حسین سٹھیار تحصیل بار ایسوسی ایشن بھوانہ کے بلامقابلہ صدر جبکہ مہر محمد اسحاق کبیر جپہ تحصیل بار ایسوسی ایشن بھوانہ کے بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے اس موقع پر جیتنیوالے امیدواروں کے حامیوں نے خوب جشن منایا وکلا نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ میں وکلا نے نوٹ نچھاور کیے جبکہ دوسری جانب اس موقع پر پولیس کی جانب سے بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تین سو سے زاد پولیس افسران و جوانوں نے سیکورٹی کے فراض سر انجام دیئے۔دریں ثنائ۔کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں سر دار صدیق اکبر کھٹانہ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار الطاف گجر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ حامیوں کا جشن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور مٹھا ئی تقسیم کی گئی تفصیلات کے مطابق کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں سر دار صدیق اکبر کھٹانہ ایڈووکیٹ 130ووٹ حاصل کر کے صد ر منتخب ہو گئے جب کہ ان کے مد مقابل مہر محمد شہباز وینوال نے 121ووٹ حاصل کئے جنر ل سیکرٹری کی نشست کے لئے سر دار محمد الطاف گجر 127ووٹ لیکر کامیا ب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل سید ثقلین شاہ نے 122ووٹ حاصل کئے۔جبکہ پہلے ہی بلا مقابلہ نائب صدر سردار محمد طاہر ڈوگر ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری مہر محمد جاوید مشتاق کاٹھیا ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری چوہدری محمد آصف منظور ایڈووکیٹ آڈیٹر منور زمان کمبوہ ایڈووکیٹ اور ممبران مجلس عامہ کے تمام اراکین رانا عزیزالرحمن جگنو،رانا ناصر جاوید،مہر فتح شیر بگھیلا،رانا شاہد ندیم،سردار عبدالرحمن ڈوگر،فیاض محمود سیالوی،علی رضا خان کھرل،سجاد حیدر خاں کھرل،علی محمد انصاری،طارق زمان بھٹی،میاں عابد نواز،سردار عثمان خان گادھی،میاں محمد آصف آرائیں،محمد ارشدآصف،امتیاز احمد شیخ،منیر احمد وٹو،مہر محمد ریاض ،مہر عابد بگھیلا،مہر بابر بگھیلا،چوہدری محمد ساجدبلا مقابلہ کامیاب ہوگئے تھے۔دریں ثنائ۔گوجرہ (نامہ نگار)بارایسوسی ایشن گوجرہ کے سالانہ انتخابات 2025.2026 اتحاد گروپ اور الائیڈ گروپ کے امیدواروں کے درمیان بار روم میں منعقد ہو ئے جس میں جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر اتحاد گروپ کے ملک محمد اکرم اور الائیڈ گروپ کے فرقان محمود وڑائچ کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں اتحاد گروپ کے ملک محمد اکرم نے 189 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر اتحاد گروپ کے طارق محمود اور الائیڈ گروپ کے رانا عمیر کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں اتحاد گروپ کے طارق محمود نے 180ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی، فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر اتحاد گروپ کے شہزاد سلطان اور الا ئیڈ گروپ کے یاسر چھینہ کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں الائیڈ گروپ کے یاسرعباس چھینہ نے 167ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی، ایڈیٹر کی سیٹ پر الائیڈ گروپ کی رفعت ارشاد اور اتحاد گروپ کے ثاقب اقبال خان کے درمیان مقابلہ میں الائیڈ گروپ کی رفعت ارشاد نے 170ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، اتحاد گروپ کے صدر مرزا طارق حسین بلامقابلہ کامیاب ہوگئے تھے جبکہ نائب صدر کی سیٹ پر الائیڈ گروپ کی سیدہ بسمہ شاہ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئی تھیں جیتنے والے امیدواروں نے بار روم کے باہر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں