تھانہ صدر سمندری نے ڈکیت گینگز کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) علا قہ تھا نہ صدر سمندری پولیس کی خطرناک ڈکیت گینگز کیخلاف بڑی کامیابی’ راہزنی ،موٹر سائیکل چھیننا اور ہائوس رابری جیسی وارداتیں کرنے والے دو خطرناک ڈکیت گینگزصدر سمندری پولیس کے شکنجے میں لاکھوں روپے مالیت کیزیورات ، موٹر سائیکل، ، موبائل فون اور نقدی برآمد۔ خطرناک ڈکیت گینگز کیسرغنہ فیاض عرف الیا س اورنقیب اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار جن سے کل70لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ تھانہ صدر سمندری پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروکار لاتے ہوئے ڈکیت گینگز کوگرفتار کیا۔ڈکیت گینگز کا درجن سے زائد وارداتوں کا اعتراف۔ڈکیت گینگز نے گن پوائنٹ پر ہاؤس رابر ی اور مختلف وارداتوں میں موٹرسائیکل ،موبائل اور نقدی چھننے کا بھی انکشاف کیا۔گرفتار ڈکیت گینگز سے انٹیروگیشن جاری، مزید انکشافات اور برآمدگی متوقع۔سی پی او کامران عادل نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں