جی ایچ کیو حملہ کیس ‘گواہ طلب

راولپنڈی(بیوروچیف) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں استغاثہ کے 5گواہان کو آئندہ سماعت پر عدالت طلب کرلیا۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی،جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں مقدمہ کی سماعت کرنا تھی ، اڈیالہ جیل میں زیر سماعت دیگر عدالتی امور اور سکیورٹی کے باعث آج ہونے والی سماعت ملتوی کی گئی۔مقدمہ کی آئندہ سماعت 15 جنوری کو اڈیالہ جیل میں کی جائے گی ،آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کروانے کے لئے استغاثہ کے 5 گواہان طلب کرلئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں