جڑانوالہ ‘پاسپورٹ آفس میں24گھنٹے ڈلیوری آپریشنز شروع

جڑانوالہ (نامہ نگار) پاسپورٹ دفاتر میں24/7ڈلیوری کائونٹر آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے عوامی سہولت کے پیش نظر پاسپورٹ دفاترمیں پاسپورٹ کے حصول کیلئے ڈلیوری کائونٹر24گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔اور زونل ہیڈ خالد عباس کی خصوصی ہدایات پر انچارج پاسپورٹ آفس جڑانوالہ رانا ندیم نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو پاسپورٹ کی بر وقت اور آسان فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔انچارج پاسپورٹ آفس جڑانوالہ رانا ندیم نے مزید کہا کہ”ڈلیوری کائونٹرز کو 24 گھنٹے فعال کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں تا کہ شہری کسی بھی وقت اپنے پاسپورٹ وصول کر سکیں۔یہ اقدام عوامی سہولت کیلئے ایک انقلابی قدم ہے جو سائلین کو درپیش مشکلات کو کم کرے گا۔یہ اقدام شہریوں کو ان کے وقت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے،اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے عوام کو درپیش شکایات میں واضح کمی آئے گی۔ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس، مصطفی جمال قاضی اور زونل ہیڈ خالد عباس نے اس فیصلے کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ان کی قیادت میں ادارہ عوامی خدمت کے مختلف منصوبوں پر کامیابی سے عمل درآمد کر رہا ہے، جو شہریوں کے لیے سہولت اور آسانی فراہم کرنے کا مظہر ہیں۔یہ اقدام شہریوں کی سہولت کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہے اور جڑانوالہ کے عوام نے اسے بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں