جڑانوالہ ‘سیدوالا روڈنہرسے 36سالہ شخص کی نعش برآمد

جڑانوالہ(نامہ نگار) پل نہر سیدوالا روڈ سے کوٹ کیبر کے رہائشی 36سالہ شخص کی لاش برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ پل نہر سیدوالا روڈ پر ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ہے جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر شناخت کیلئے اعلانات کروائے لاش کی شناخت خوشی محمد ساکن 353گ ب کوٹ کیبر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کیمطابق مرنے والا شخص مرگی کی بیماری کا شکار تھا اور گھر سے مزدوری کرنے کیلئے لاہور جا رہا تھا پولیس نے لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں