جھال انڈر پاس کے قریب ڈاکوئوں نے مزاحمت پر شہری کو لہولہان کر دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اتھرے ڈاکوئوں نے جھال انڈر پاس کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر پسٹل کے بٹ مار کرشہری کو لہولہان کر دیا، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھال فتح آباد کا رہائشی ارشد ولد اصغر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ انڈرپاس کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنت پر نقدی چھین لی، مزاحمت کرنے پر پسٹل کے بٹ مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، پولیس ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں