زیرتعمیر مکان کی چھت گر گئی’ 6 محنت کش شدید زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کینال روڈ پر عبداللہ گارڈن میں زیر تعمیر مکان کا لینٹر ڈالتے ہوئے چھت زمین بوس ہونے سے ملبے تلے چھ محنت کش بری طرح زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا،بتایا جاتا ہے کہ کینال روڈ پر واقعہ عبداللہ گارڈن میںمحنت کش گھر کی فرسٹ فلور چھت کے لینٹر کی فلنگ کر رہے تھے کہ اچانک کمزور شٹرنگ کی وجہ سے چھت گر پڑی تو ملبے تلے دب کر 25سالہ عرفان ولد محمد نواز،25سالہ طیب ولد ارشاد سکنہ204چک ،25سالہ عدیل ولد اویس سکنہ202ر۔ب42سالہ اختر ولد لعل دین سکنہ203ر۔ب،63سالہ مختار احمد ولد غلام محمد سکنہ بخاری ٹائون اور33سالہ عمران خان ولد فرید خان سکنہ شاہ کوٹ بری طرح زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔جہاں پر دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں