مسلح ڈاکوؤں کی مزید97مقامات پر لوٹ مار،سوتر سے بھرا ٹرک بھی چھین لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوراج برقرار’آج پھر مزید97وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات،نقدی،قیمتی سامان ،موبائل فونز چھین کر لے گئے،متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چورلے اُڑے،جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر5لڑکیوں اورلڑکوں کو اغواء کرلیا،پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ بلال گنج کی رہائشی سلطانہ کوثر نے بتایا کہ اسکی بیٹی(ح) گھر سے کالج گئی واپس نہ آئی،صدر کے علاقہ احمدآباد کے رہائشی اسلم نے بتایا کہ اسکی ذہنی معذور بیٹی(ر) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا،روشن والا کے علاقہ233ر۔ب کی رخسانہ بی بی کی بیٹی(م) 243ر۔ب کے اسلم کی بیٹی(م) کو اور جڑانوالہ کے علاقہ سلطان پارک کی کوثر بی بی کی بیٹی(ک) کو اوباش ملزمان نے اغواء کرلیا،ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سمندری روڈ مدنی کنڈا کے رہائشی عبدالمالک کے بیٹے غلام مرتضیٰ،سمن آباد کے سرفراز احمد کا 16سالہ بیٹا محمد حسنین اور غلام محمد آباد کے علاقہ شریف پورہ کے وقاص کا بھائی بلال گھر سے کام پر گئے واپس نہ آئے،پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ شیخوپورہ روڈ پر ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے ڈرائیور رضوان کو یرغمال بنا کر سوتر سے بھرا ٹرک جس پر 65لاکھ مالیت کی 161گانٹھیں چھین لیا۔ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 66ج۔ب کے نواح میں ڈاکوئوں نے شہری احمد رضا سے گن پوائنٹ پر 7لاکھ روپے چھین کر مزاحمت پر بری طرح تشدد کانشانہ بنایا۔ مدینہ ٹائون کے علاقہ میڈیا کوم پلازہ کے خرم لطیف سے8لاکھ70ہزار و فون چھین لیا،ڈائیوو روڈ پر شان سے58ہزار و فون،عبدالرشید ٹائون سابق جی ٹی ایس چوک میں ماریہ کوثر سے85ہزار کا موبائل فون،پرانی انارکلی بازار کے قریب بشریٰ بی بی سے70ہزار اور بیگ،بھوآنہ بازار کے قریب عمر حیات سے سواتین لاکھ و فون،ضلع کچہری کے قریب علی اظہر سے لیپ ٹاپ نقدی و فون چھین لیا۔رشید آباد کے قریب سرفراز سے سوا تین لاکھ،امام بارگاہ چوک میں تنویر انجم سے15ہزار ،شاداب کالونی کے محمد علی سے8ہزار ،بھٹہ سٹاپ کے قریب عبدالرشید سے موٹرسائیکل ،لیاقت آباد نمبر2کے رضوان سے27ہزار،بکر منڈی روڈ پر عزیز سے موٹرسائیکل نقدی و فون،سرسید روڈ پر ابوسفیان سے11ہزار، مراد آباد کے عرفان سے2ہزار و فون،بلال ٹائون کے احسن علی سے موٹرسائیکل،امین ٹائون کے ولید سے نقدی و فون،منیر آباد کے شعیب سے45ہزار،نور پورکے فہد سے8ہزار و فون،گلستان کالونی کے عابد سے7ہزار و فون،عبداللہ پور کے قریب جمیل سے 6سو روپے و فون،کینال روڈ پر عمران سے1لاکھ،بابرچوک کے نبیل سے موٹرسائیکل،رسول پارک میں عادل کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان، ٹی وی بوسٹر کے قریب عمران سے نقدی و فون،بلال نگر کے کامران ،گیٹاں والا چوک کے ندیم سے نقدی و فون،منیانوالہ کے ناصر شاہ سے نقدی و فون،علی ہائوسنگ کالونی کے پارک سے18گلوب چوری کرلیے،258ر۔ب کے بابر حسین سے موٹرسائیکل،236ج۔ب کے رحمان سے85ہزار و فون، امین پور بنگلہ کے وقار جھپٹامار کر فون،مدینہ آباد کے اسلم سے22ہزار،نیٹھڑی کے قریب علی شیر سے 11ہزار،الٰہی آباد کے عون محمد سے 5لاکھ،ستارہ کالونی میں کامران سے نقدی و فون،الٰہی آباد کے شفاقت علی سے4ہزار چھین لیے،پیپلز کالونی نمبر2کے ندیم سے5لاکھ،بٹالہ کالونی کے زاہد سے موٹرسائیکل،236ر۔ب کے ذیشان کے گھر کا صفایا کردیا گیا۔ 81گ۔ب کے انوارالحسن سے5ہزار،247ر۔ب کے محمد حسین سے موٹرسائیکل،236گ۔ب کے قمر حسین سے 7ہزار،235ر۔ب کے ظفر اقبال سے 10ہزار و فون،275ج۔ب کے ساجد سے42ہزار،64ج۔ب کے راشد محمود سے نقدی و فون،66ج۔ب عبدالحمید سے نقدی وفون چھین لیا۔سمندری روڈ پر حسن رضا15ہزار،ذوالفقار عل سے موٹرسائیکل،سیٹلائٹ ٹائون کے حسان سے70ہزار، سمن آباد ڈوگر ملک شاپ کے اعظم سے نقدی ،شیخاوالا پھاٹک کے قریب یاسر سے25ہزار، پنج پلی کے قریب بس سوار مسافروں کو لوٹ لیا،237ر۔ب کے صائم علی 4لاکھ،63گ۔ب کے عظیم سے3ہزار،98گ۔ب کے یوسف سے10ہزار،39گ۔ب میں رشیدہ کا گھر لوٹ لیا،147گ۔ب کے عنصر سے نقدی و فون،210گ۔ب کے نصیر سے موٹرسائیکل،ثقلین سے نقدی و فون،556گ۔ب کے اقبال سے نقدی و فون،سول ہسپتال کا سمندری سے ایل ای ڈی چوری،ظفر چوک کے شاہد کے ڈیرہ سے بکرے،483گ۔ب کے عرفان کی دکان میں چوری ودیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا،نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے،پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔علاوہ ازیں باغ جناح سے شاہد، بیرون کارخانہ بازار سے غلام مصطفی،کچہری بازاری سے نعیم جاوید ،قیصری دروازہ کے قریب ثاقب،ضلع کچہری اختر عابد،کچہری بازار سے اکبر علی،ریگل روڈ سے ہارون،یاماہا چوک کے حامد علی، سلطان ٹائون کے نوید، سنت سنگھ پھاٹک کے قریب محسن،نشاط آباد کے رضوان،ڈوگر بستی سے محسن،کینال روڈ نواز،گٹ والا کے عبدالحمید،کوہ نور چوک سے عمر ،گلشن اقبال سے اشفاق، مظفر کالونی کے مسعود،جنرل ہسپتال سے جاوید،محمود آباد کے راشد،منصور آباد کے فراز،پاکستانی گیٹ سے امجد،229ر۔ب کے شعیب،266ر۔ب کے شہزاد، ذوالفقار علی،93ر۔ب کے فقیر حسین،اڈا سلونی جھال کے سلطان اور دیگر شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے،پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجودسماج دشمن عناصر کاسراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں