اختیارات کا ناجائز استعمال ،انکروچمنٹ انسپکٹر عابد منج نوکری سے فارغ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سید علی بخاری نے ناقص کارکردگی،اختیارات کا ناجائزاستعمال کرنے اور کرپشن کے الزامات میں ریگولیشن ڈیپارٹمنٹ کے انکروچمنٹ انسپکٹر عابد منج کو نوکری سے فارغ کردیا،ذرائع کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سید علی بخاری کو شکایات موصول ہوئیں تھی کہ ریگولیشن برانچ کے انکروچمنٹ آفیسر انسپکٹر عابد منج نے فیصل آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کو سہولت کاری اور سرکاری کام میں مداخلت کرنے کے ساتھ ساتھ تجاوزات کرنیوالوں سے مبینہ طور پر نذرانے وصول کرنے کے الزامات ہیں جس پر میونسپل کار پوریشن فیصل آباد کے چیف آفیسر نے مذکورہ انکروچمنٹ انسپکٹر کے خلاف انکوائری کروائی گئی تو دوران انکوائری گنہگار پایا گیا جس پر سی او میونسپل کارپوریشن نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ انکروچمنٹ انسپکٹر کو نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں