وزیراعظم متحدہ عرب امارات کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (بیوروچیف)وزیر اعظم شہباز شریف 11 سے 13 فروری تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف صدر شیخ محمد بن زید اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کریں گے،وزیر اعظم دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے،سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے بھی ملاقات کریں گے،سربراہ اجلاس میں انڈونیشیا، مالدیپ سمیت دیگر صدور شرکت کریں گے،یہ وزیر اعظم شہباز شریف کا رواں سال کا پہلا بیرون ملک دورہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں