سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تعداد10ہزار279ہوگئی

اسلام آباد(بیوروچیف)سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب میں مختلف جرائم میں قید پاکستانیوں کی تعداد 10 ہزار 279 ہے، جس قیدی نے سزا مکمل کر لی ہو اور پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو تو ایمرجنسی ٹریول دستاویزات فراہم کیے جاتے ہیں۔ اسحاق ڈارنے بتایا کہ سزا پوری کرنے والے قیدیوں کے جرمانے کی رقم پاکستانی کمیونٹی ادا کرتی ہے۔ پاکستان میں قیدیوں کی وطن واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ قیدیوں کی منتقلی / حوالگی کے معاہدے کے تحت 570 قیدیوں نے پاکستان منتقلی کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں