ڈاکو بے قابو،وارداتوں کی سنچری،کوتوالی روڈ پر60لاکھ کا ڈاکہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’آج پھر مزید103وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہوگئے،درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چورلے اُڑے،جبکہ اوباش افراد نے ورغلا کر دوشیزہ کو بے آبرو کردیا،چار لڑکیوں اور دو لڑکوں کو اغواء کرلیا گیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی،تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ہمایوں ٹائون کے شاہد کی بیٹی(ر) کو اوباش ملزم اویس نے بے آبرو کردیا،فیکٹری ایریا کے علاقہ سمن آباد کی تبسم بی بی کی بیٹی(ن) گلبرگ کے علاقہ محمد پورہ کے عاطف کی اہلیہ (ب) ،سول لائن کی عاصمہ کی عزیزہ (ک) کو نامعلوم اور صدر کے علاقہ215ر۔ب کی فاطمہ کی بیٹی(س) کو ملزمان وارث وغیرہ نے اغواء کرلیا۔ملت ٹائون کے علاقہ باگیوال کے زاہد کے بیٹے اور جڑانوالہ کے لیاقت علی کا بیٹا مجاہد گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ شہرکے بارونق علاقہ کوتوالی روڈ پر ایم سی ہائی سکول کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے مقامی فرم کے کیشئر محمد حیات سے60لاکھ کی رقم چھین لی۔ امام بارگاہ دھوبی گھاٹ کے باہر اختر سے جھپٹا مار کر فون،جیلانی مارکی کے قریب علی حسنین سے 40ہزار،منیانوالہ روڈ پر عمیر سے پرس،جھال خانوآنہ پل کے قریب اظہر کی اہلیہ سے65ہزار روپے،طلائی زیورات لوٹ لیے،کوہ نور پلازہ سے معظم سے فون،گٹ والا انڈر پاس کے قریب علی رضا سے10ہزار فون،گٹ والا پارک کے باہر آصف جاوید سے12ہزار و فون،حسن پورہ کے اصغر سے ڈیڑھ لاکھ وفون،عزیز فاطمہ ہسپتال کے قریب بلال سے 22ہزار،چباں روڈ پر اعجاز اکرم کے میڈیکل سٹور پر آنیوالے ڈاکو مزاحمت پربھاگ گئے،محلہ گارڈن کے شعیب سے نقدی و فون،بھٹو کالونی کے حبیب الرحمن سے نقدی و فون،ستیانہ روڈ ٹول ٹیکس کے قریب عامر سے موٹرسائیکل،ستارہ کالونی کے زین سے موٹرسائیکل،جھنگ روڈ نیو کیمپس کے قریب ریاض سے موٹرسائیکل چھین لی،209ر۔ب کے عدنان کے گھر کا صفایا کردیا گیا،رحمن گارڈن میں زاہد کے گھر کے تالے توڑ کر سامان چوری،نیٹھڑی روڈ پر عابد سے40ہزار،221ر۔ب کے جاوید اقبال کی چھت سے کبوتر،مرغے،باجوہ چوک میں شاہد سے موٹرسائیکل چھین لی،225ر۔ب کے نعیم سے40ہزار،225ر۔ب کے یاسر کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری،61ج۔ب کے امیر حمزہ سے موٹرسائیکل،ٹاٹا بازار میں اسماعیل کی دکان سے کیمیکل کے ڈرم چوری،245ر۔ب کے وسیم سے پرس،241ر۔ب کے علی احمد سے10ہزار و فون،70ج۔ب کے کاشف حمید سے30ہزار و فون،نصیر آباد کے شکیل سے30ہزار و فون،رشید آباد میں اصغر علی کی دکان لوٹ لی،بغدادی پارک کے عدنان سے 1لاکھ روپے ،طلائی چین،طارق روڈ پر عبید اللہ سے 20ہزار، الیاس پارک کے قاسم کی دکان سے کھلونے اور سامان لوٹ لیا۔سلطانی چوک میں عبدالواحد سے اڑھائی لاکھ،طارق روڈ پر اشرف سے 18ہزار و فون،مدینہ آباد کے قاسم سے22ہزار، ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب اعظم سے25ہزارو فون،243ر۔ب کے عبدالحنان سے موٹرسائیکل،269ر۔ب کے جمیل سے2ہزار و فون،مدینہ چوک سے منظور اقبال سے نقدی و فون،کچہری روڈ پر یاسمین سے جھپٹا مار کر فون،رشید پارک کے سرمد سے20ہزار ،بچیانہ روڈ پر سرفراز سے فون چھین لیا۔بلال گنج کے سہیل سے15ہزار ،اسماعیل آباد میں عمر فاروق کی دکان کا صفایا کردیا،اعوان ٹائون میں حمزہ کے گھر کا صفایا کردیا،108گ۔ب کے جاوید کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،354گ۔ب کے خالد کے گھر سے بکرے،64گ۔ب کے عامر شفیق سے موٹرسائیکل چھین لی،266ر۔ب کے ارسلان سے نقدی و فون،193ر۔ب کے عبدالحسن سے موٹرسائیکل،77ر۔ب کے بابر سے نقدی و فون،607گ۔ب کے نواز سے73ہزار ،603گ ب کے امین کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،قصبہ گڑھ کے شہباز کے گھر سے سوا تین لاکھ کا سامان چوری،442گ ب کے یعقوب کی چھت سے بھاری مالیت کے کبوتر چوری،467گ ب کے راحت کے گھر بکرے،48گ ب کے بوٹا کی حویلی سے بکرے اور دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے،پولیس سماج دشمن عناصر پکڑ نہ سکی۔علاوہ ازیں 101گ ب کے زاہد کے ڈیرے سے ٹریکٹر،باغ جناح سے عدنان،چنیوٹ بازار سے عبدالرشید،رضا آباد کے سہیل اسلم،کلیم شہید کالونی کے عامر رضا،ملت چوک سے شاہد ندیم،100ج،ب کے ساجد لطیف،محمد واصف ،نثار آباد کے سیف اللہ،جوہر کالونی کے صابر،رچنا ٹائون کے عبداللہ،58ج۔ب کے رشید مقبول روڈپر فضل نذیر،جھال خانو آنہ سے حسن طارق،محمدی چوک سے کاشف،امام بارگاہ کے اصغر علی،ماڈل ٹائون کے زاہد،محمدی چوک کے اویس رضا،67ج۔ب کے جاوید مسیح،سول ہسپتال سے عبدالرحمن،229ر۔ب کے شاہد،مکوآنہ کے فرید الدین،194ر۔ب جنید،229ر۔ب کے علی،266ر۔ب کے عاصم،قصبہ تاندلیانوالہ کے ارسلان،609گ۔ب کے عمران علی،ودیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے،پولیس شہربھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کو نہ پکڑ سکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں