نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا شاندارآغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ریجن فیصل آباد کے زیر انتظام دوسرا چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کی شاندار افتتاحی تقریب مدینہ ٹائون ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی اس تقریب کی سرپرستی ریجنل چیئرمین ہاکی ایگزیکٹو انجینئر سول اینڈ فیسکو شیخ وقاص رشید نے کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی رائو سلیم ناظم اولمپین تھے اسٹیڈیم پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ‘استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین طاہر شاہ سابقہ ہاکی کھلاڑی ،ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر شاہد تنویر گل چیف کوارڈینیٹر ریجن فاروق شہید ملک شفقت اولمپین محمد عثمان اولمپین رانا خالد اقبال شہزاد احمد چشتی انٹرنیشنل رانا ساجد پی سی ہاکی کلب کے صدر رانا فرخ محمود میڈیا کوارڈینیٹر مجاہد شاہ نے ان کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ڈھول کی تھاپ پر ان کو سٹیج پر لایا گیا ابتدائی میچ کے کھلاڑیوں سے ان کا تعارف کروایا گیا فائنل میچ بروز اتوار 19جنوری دو 30پر کھیلا جائے گا فائنل میچ کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی اور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف فخر فیصل آباد رانا مجاہد علی فائنل ٹیم کے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کریں گے۔ سٹیڈیم کو رنگا رنگ جھنڈیوں اور جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔ شائقین ہاکی کے لیے فری انٹری ہے۔ فائنل کی تقریب میں ملک کے مایہ ناز فنکار بھی شرکت کریں گے۔ گھوڑوں کا ڈانس اس کے علاوہ جھومر پارٹی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں