SHOتھانہ روڈالہ روڈ معطل

جڑانوالہ(نامہ نگار) آر پی او نے ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور تاجر کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھ کر مبینہ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے اور رہائی کے عوض مبینہ رشوت لینے کے معاملہ پر ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ زاہد اعوان کو معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ 23دسمبر 2024کو ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ زاہد اعوان نے ہمراہ 4کس چک نمبر 210ر-ب کے رہائشی تاجر شہباز کو دکان سے اٹھایا آیا اور دکان میں پڑی رقم 48ہزار روپے نقدی،موٹر سائیکل اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گیا جبکہ تاجر کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکی طبیعت بگڑ گئی اور اسے علاج کیلئے آر ایچ سی روڈالہ لے گئے مگر وہاں پر موجود ڈاکٹرز نے دوسرے ہسپتال لے جانے کا مشورہ دیا جس پر الزام علیہ بذریعہ 1122ٹی ایچ کیو ہسپتال لے آیا جس پر درخواست گزار نے مزید الزام کیا کہ ایس ایچ او نے 2لاکھ 30ہزار روپے نذرانہ لیکر رہا کیا تاجر کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنانے اور بھاری نذرانہ وصول کرنے پر چند روز قبل دکانداروں نے پولیس گردی کیخلاف شدید احتجاج کیا تھا اور وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرکے الزام علیہان کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لا کر انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ زاہد اعوان کو معطل کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں