موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ‘کار سوار شدید زخمی

جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ ستیانہ کی حدود میں موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے فیصل آباد کے رہائشی کار سوار شخص کو زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کشمیر پل نیو گارڈن کا رہائشی عمر نثار اپنے بھائی کیساتھ کار میں سوار ہو کر براستہ ستیانہ تاندلیانوالہ جا رہا تھا کہ راستے میں چمڑیل جھال کے قریب 2 موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے عمر نثار کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس نے زخمی ہونیوالے شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں