جیل سے رہا ہونیوالے نوجوان کو مخالفین نے مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پرانی دشمنی کی بناء پر جیل سے رہائی پانیوالے نوجوان کو مخالفین نے مار کر نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے، تھانہ باہلک پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ باہلک کے علاقہ 466 گ ب کا رہائشی 45سالہ غلام رسول جیل کاٹنے کے بعد چند روز قبل رہا ہو کر گھر آیا تھا، گزشتہ روز وہ گھر سے سودا سلف لینے نکلا تو مبینہ طور پر مخالفین اٹھا کر لے گئے اور اس کے سر میں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش نواحی گائوں 604 گ ب کے قریب کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ بعدازاں دیہاتیوں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لی تو نعش غلام رسول عرف ککو کے نام سے شناخت ہوئی۔ جو کہ چند روز قبل جیل سے رہا ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں