آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ پر گلفشاں کالونی میں گھر میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ گلفشتاں کالونی زکریا مسجد کے قریب رہائشی نوید کے ذہنی معذور بچے نے سردی سے بچنے کیلئے کمرہ میں آگ جلائی تو کمرہ میں پڑے کپڑوں کو آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں