ڈجکوٹ پولیس ڈاکوئوں کی بجائے دکاندار وں کو پکڑنے لگی

ڈجکوٹ(نامہ نگار) ڈاکوئوں سے خوف زدہ تاجروں اور دکانداروں پر پولیس چڑھ دوڑی ، متعدد کو حراست میں لے لیا مقدمات درج ، تفصیل کے مطابق ڈجکوٹ سٹی میں ڈاکوئوں کے متعدد گروہ سرگرم ہیں جو مستقل بنیادوں ہر سرشام وارداتیں کر رہے ہیں تھانہ سے چند قدم کے فاصلے پر چھ سے زائد دکانوں پر ڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون چھینے جاچکے متعدد وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے اور ڈاکوئوں کے چہرے بھی واضح ہیں عوامی اور تاجر برادری کے احتجاج پر پولیس اپنی ناکامی چھپانے کے لئے دکانداروں پر چڑھ دوڑی ہے گن مین نہ رکھنے کی آڑ میں لوٹ مار کا نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے متعدد دکانداروں کو پکڑا گیا ہے جن میں سے بعض کو مخصوص مفادات کے عوض بنا کاروائی چھوڑ دیا جاتا ہے اور بعض کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے ہیں عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ قبل ازیں تھانہ ڈجکوٹ کا ایریا بڑا تھا تاہم اب تھانہ روشن والا بھی بن چکا ہے اسکے باوجود ڈجکوٹ پولیس شہریوں کو ڈاکوئوں سے بچا نہیں پارہی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ڈجکوٹ کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور شہریوں اور دکانداروں کو تنگ نہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں