پولیس ناکام،آج پھر87ڈاکے،10اغوا،شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’آج پھر مزید 87وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کے لاکھوں کے زیورات،نقدی اور قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار جبکہ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے،جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر چھ خواتین اور چار لڑکوں کو اغوا ء کرلیا پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ حسین آباد کے قمر علی کی بیٹی(آ) رضا آباد کے علاقہ مدینہ آباد کی نرگس بی بی کی بیٹی(ن) ،مدینہ ٹائون کے علاقہ ڈھڈی والا کے رہائشی سلیم کی بیٹی(م) کو نامعلوم،حسن پورہ کے رہائشی شرافت علی کی بھابھی(س) کو ملزمان شہزاد وغیرہ،کھرڑیانوالہ کے علاقہ200ر۔ب کی (م) کو ملزمان صابر وغیرہ ،سمندری کے نواحی گائوں کے ذیشان کی اہلیہ (ش) کو اوباش افراد نے بازار جاتے اغواء کرلیا۔تھانہ صدر کے علاقہ رضوان ٹائون کے محمد کا جواں سالہ بیٹا،گلبرگ کے علاقہ عید گاہ روڈ کے نعمان کے بہنوئی،صدر کے علاقہ رچنا ٹائون کے طاہر شوکت کا بیٹا شہروز اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ77ر۔ب کے کاشف کے بیٹے احمد لطیف گھر سے نکلے واپس نہ آئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ ریجنسی پلازہ کے قریب اجمل شہزاد سے ڈیڑھ لاکھ،سول ہسپتال کے باہر عمران سے40ہزار،انار کلی بازار کے قریب طلحہ سے25ہزار،راجباہ روڈ پر مزمل سے43ہزار و فون،امین ٹائون کے ذین سے38ہزار و فون،جمیل پارک کے قریب عادل سے جھپٹامار کر فون،بدر بیکری کے قریب حمزہ سے پرس،کوکیانوالہ کے احسن سے نقدی وفون چھین لیا ،صدیق آباد کے زاہد کے گھر کا صفایا کردیا گیا۔153ر۔ب سلمان کا گھر لوٹ لیا،131ج۔ب کے ثقلین سے18ہزار و فون،کشمیر روڈ پر غلام محی الدین سے45ہزار، عبداللہ پور کے قریب ذین علی سے15ہزار،سوک سنٹر کے قریب مدثر سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا۔کشمیر روڈ پر عمر سے50ہزار،کینال روڈ پر محسن کی گھریلو ملازمائیں21تولے زیورات،18لاکھ کی نقدی لے اُڑیں۔خضرا مسجد کے قریب ڈلیوری بوائے صفدر سے آرڈر اور نقدی چھین لی۔ماڈل سٹی کے عثمان کی فیکٹری سے لاکھو ں لوٹ لیے،ایوب ریسرچ کے قریب عامر فراز سے5ہزار،ڈجکوٹ روڈ پر فراز سے16ہزار و فون،61ج۔ب کے منصور علی کی فیکٹری سے لاکھوں کا مال لوٹ لیا،سمن آباد کے ثاقب سے10ہزار ،کراڑ والا کے غلام مصطفی سے10ہزار،رچنا ٹائون کے اظہر سے نقدی و فون،بخاری ٹائون کے شیر علی سے موٹرسائیکل،اقبال نگر کے حماد سے موٹرسائیکل سہگل سٹی کے عرفان سے56ہزار،228ر۔ب کے غلام محی الدین کی دکان سے لاکھوں کا مال چوری،ستیانہ روڈ پر آصف سے20ہزار و فون،الٰہی آباد کے محسن سے7ہزار،کرامت آباد کے سلیم سے35ہزار،جڑانوالہ روڈ پر عثمان سے نقدی و فون،248ر۔ب کے میاں فہیم سے11لاکھ لوٹ لیے۔260ر۔ب کے جاوید اقبال سے 4ہزار ،63ج۔ب کے مقصود سے موٹرسائیکل،73ج۔ب کے غلام رسول کے ڈیرہ سے مویشی،241ر۔ب کے اکرم کے گھر دو بکرے،245ر۔ب کے سرفراز سے پونے دو لاکھ روپے،اویس نگر کے عبدالمجید سے نقدی و فون،بلال روڈ پر عرفان سے30ہزار، 240گ۔ب کے علی رضا سے92ہزار و فون،واٹر ورکس جڑانوالہ سے افتخار سے22ہزار،77گ۔ب کے ساجد سے36ہزار،275گ۔ب کے محمد بیگ سے26ہزار،642گ۔ب کے شمشاد کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات ،نقدی لوٹ لی۔625گ۔ب کے احسان علی سے18ہزار وفون،109گ۔ب کے شہزاد سے65ہزار و فون،74ر۔ب کے ذوالفقار کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،214ر۔ب کے پرویز سے نقدی و فون،72ر۔ب میں اجمل کے پولٹری فارم سے چور مرغیاں اور انڈے لے اڑے،72ر۔ب کے قاسم سے موٹرسائیکل نقدی و فون،اسلام پورہ کے شاہ زیب سے65ہزار،463گ۔ب کے شاہد کی دکان سے لاکھوں کی بیٹریاں،477گ۔ب کے بلال سے40ہزار،266گ۔ب کے ارشد سے30ہزار چھین لیے۔دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک سے ارشد،منٹگمری بازار سے نصیر،ریل بازار سے عمران،کوتوالی روڈ سے بلال طارق،ریگل روڈ سے عابد بشیر،جھنگ بازار سے ذیشان،شاداب کالونی کے قمر شہزاد،گلبرگ روڈ سے اکبر،گول مسجد صدر بازار سے فاروق،رانا چوک سے مدثر،126ر۔ب کے سرور،محمود آباد سے عبدالغفور،ستیانہ روڈ پر منیر حسین شاہ،اسٹیشن چوک سے شاکر خان،ریکس سٹی سے فرقان،بسم اللہ چوک کے سعید احمد،راجہ پارک سے شرافت علی،دکن پارک سے ارسلان،مائی مستانی روڈ پر قاسم علی،245ر۔ب کے احسن علی،67ج۔ب کے ذوالفقار علی،محلہ اسماعیل کے شاہد اقبال،101گ۔ب کے فہد سکیم،200ر۔ب کے ہاشم،266ر۔ب کے دانش محمد دیگر شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے،پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں اور ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں