حکومت PTIمذاکرات،مشاورتی عمل پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا

اسلام آباد (عظیم صدیقی) حکومت پی ٹی آئی جاری مذاکرات پر سوالیہ نشان لگ گیا، چارٹر آف ڈیمانڈ پر حکومتی مشاورتی عمل ہنوز پائیہ تکمیل تک نہیں پہنچ پایا، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے 8فروری کو شٹرڈائون یوم سیاہ منانے کے اعلان نے PTI کیلئے مشکلات کھڑی کر دیں 9مئی اور 26نومبر پر کمیشن بن سکتا ہے لیکن یہ ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن بنے گا حاضر سروس ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ بلاجواز ہے۔ ایک انتہائی ذمہ دار حکومتی عہدیدار نے گزشتہ شب شادی ولیمہ میں ”آف دی ریکارڈ” گفتگو میں بتایا کہ ”وہ اور ہم” دونوں چاہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ختم ہو حالات نارمل ہوں تاکہ معاشی استحکام آئے ہم نرمی دکھا سکتے ہیں لیکن دھمکیاں اس مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرونگ ججز پر مشتمل کمیشن نہیں بن سکتا ہم اپنے قائد میاں نواز شریف’ دوستوں اور سیاسی اتحادیوں سے مشاورت کر رہے ہیں مذاکرات جمعرات’ جمعہ تک پھر ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں