عوامی خدمت میں ضلع چنیوٹ کو مثالی بنانا مشن ہے،ڈی سی صفی اللہ گوندل

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل”کی پروفارمنس انڈیکٹرز(کے پی آئیز ) میں ضلعی رینکنگ میں ٹاپ پر لانے کا ہدف تفویض کردیا اور تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں کارکردگی واضح نظر آنی چاہیے۔کی پروفارمنس انڈیکیٹرز پر عملدرآمد کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرصفی اللہ گوندل نے کے پی آئیز پر ہر روز میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیااور کہا کہ وہ بھی تحصیلوں کے دورے کرکے کارکردگی کا جائزہ بھی لیں۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کا صفایا ترجیح ہے جس پر زیروٹالرنس ہے۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول میکنزم پر موثر عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں وبازاروں میں مزید متحرک کریں تاکہ ماہ صیام کی آمد سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو استحکام میں رکھا جاسکے۔انہوں نے ہیلتھ مراکز و سکولوں کی انسپکشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آٹ سور سکولوں کے دورے کرکے امور کی نگرانی کی جائے۔انہوں نے جاری ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرانے کا ٹاسک بھی تفویض کیااور کہا کہ کے پی آئیز کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں۔انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام پر حکومتی ویژن کے مطابق عملدرآمد کی تاکید کی اور کہا کہ عوامی خدمت میں ضلع کو معیاری ضلع بنانا ہے۔انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز کو مزید متحرک ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ریونیو امور پر فوکس کریں۔انہوں نے سوشیو اکنامک رجسٹری کے لئے رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے مختلف امور پر بریفنگ لی اور انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رانا محمد عمر، طلحہ سعید، اسسٹنٹ کمشنرز میڈم شازیہ رحمان، سعدیہ جمال ودیگر تمام محکموں کے افسران شریک تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں