ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے شہر میں 3نئے ماڈل بازار بنانے کیلئے اقدامات کا حکم دیدیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے شہر میں 3نئے ماڈل بازار بنانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد شہر میں نئے ماڈل بازار ناگزیر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے ماڈل بازار بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلیم شہیدکالونی،فیضان مدینہ اور سمندری روڈ پر ماڈل بازارقائم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں