داعش کے کارندے کو قید اور ملک بدری کی سزا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت سے داعش کے کارندے کو قید اور ملک بدری کی سزا۔ مجرم اسرار احمد کو تین سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا سنائی گئی ہے، مجرم کو سزا مکمل ہونے کے بعد افغانستان واپس بھجوایا جائے گا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے فیصلہ سنادیا۔ سی ٹی ڈی نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، داعش کے کارندے سے بارودی مواد برآمد ہوا تھا۔ سی ٹی ڈی نے مقدمہ کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھجوایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں