ایکسائز پولیس بھرتی میں بے ضابطگیوں کا معاملہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایکسائز پولیس بھرتی میں بے ضابطگیوں کامعاملہ، محکمہ ایکسائز کے عملہ نے فزیکل ٹیسٹ میں 4افراد کی بوگس انٹری کی ۔ فیصل آباد پولیس نے کائوونٹر چیکنگ میں 4افراد کی بوگس انٹری کو نوٹس کیاجوامیدوار حاضری لسٹ میں غیر حاضر تھے۔ سی پی او کامران عادل نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ایڈمن کو انکوائری کرنے کا حکم دیا ۔ ایس پی ایڈمن نے انکوائری رپورٹ میں ایکسائز کے اہلکاروں کو بیضابطگیوں میں ملوث پایا۔ سی پی او کامران عادل نے ایس پی ایڈمن رپورٹ پر سپیشل رپورٹ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو بجھوائی۔ سپیشل رپورٹ پر ڈائریکٹر ایکسائز نے 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔ فیصل آباد پولیس نے ایکسائز بھرتی کے عمل کو شفاف انداز میں انجام دیا اور کوئی بے ضابطگی منظر عام پر آنے پر فوری رپورٹ کیا۔ سی پی او کامران عادل نے کہا کہ ریکروٹمنٹ کا شفاف عمل اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی ہماری اولین ترجیح ہے۔ پولیس نے فزیکل ٹیسٹ میں امیدوار اظہر اقبال کی جگہ دوڑ لگانے والے لڑکے عمر شہزاد کو موقع سے پکڑ لیا تھا، جن کے خلاف تھانہ ملت ٹائون میں مقدمہ درج ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں