8بازاروں میں تجاوزات کے خاتمہ کے بعد کاروباری رونقیں بحال ہونے لگیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہر بھر کی تاجرتنظیموں کے منتخب عہدیداروں نے سابق ایم این اے میاں عبدالمنان کی قیادت میں چوک گھنٹہ گھر میں ریگولیشن آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا’ اس موقع پر انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ چیئرمین چوہدری ظفر اقبال سندھو’ سپریم انجمن تاجران کے صدر الحاج اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ منٹگمری بازار کے صدر حاجی محمد عابد’ کچہری بازار موبائل ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری کاشف خان’ ارشد مارکیٹ کے صدر الحاج منیر احمد نورانی’ چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ جنرل سیکرٹری میاں عمران’ ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ مکی مارکیٹ کے صدر سلطان بٹ’ کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود’ افغان مارکیٹ کے صدر عبدالرحمن مانی’ جنرل سیکرٹری محمد اعظم’ ریل بازار کے جنرل سیکرٹری شیخ آصف کے علاوہ دیگر بازاروں کی تاجر تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے’ ریگولیشن آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نے تاجر نمائندوں سے کہا کہ آٹھ بازاروں کو وہیکل فری بنا کر عام لوگوں اور خصوصا خواتین کو آٹھ بازاروں میں آسانی کے ساتھ خریداری کا موقع فراہم کیا ہے’ عظمت فردوس نے کہا کہ آٹھ بازاروں اور گول بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے کے بعد مارکیٹوں میں رونقیں بحال ہو رہی ہیں’ ہم فیصل آباد کی عوام کو خریداری کے اچھے مواقع فراہم کرنا ہے جس کیلئے ہم کچھ بھی کرنے کیلئے تیار ہیں’ اس موقع پر سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ چیئرمین چوہدری ظفر اقبال سندھو’ سپریم انجمن تاجران کے صدر الحاج اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف’ ڈویژنل کمشنر مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے ویژن کو سراہا اور آٹھ بازاروں کو وہیکل فری بنانے کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا’ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جس بازار یا مارکیٹ میں انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن کرنا چاہتی ہے وہاں کی تاجر تنظیم کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لے کر آپریشن کرے ‘ اگر کسی دکاندار نے انکروچمنٹ کی ہوئی ہے وہ ازخود اس کو ہٹالے گا اگر وہ ازخود انکروچمنٹ ختم نہیں کرتا تو انتظامیہ آپریشن کرے’تاجر تنظیموں کے منتخب نمائندے آپ کا ساتھ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں