خاتون سے زیادتی کے مجرم کو10سال،منشیات فروش کو9سال قید کی سزا کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیشن کورٹ سے زیادتی کے ملزم کو 10سال اور منشیات فروش کو 9سال قید اور مجموعی طور پر ایک لاکھ 80ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اسد اﷲ نے تھانہ نشاط آباد کے زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عرفان لیاقت کو 10سال قید اور 80ہزار جرمانہ کی سزا سنائی۔ مذکورہ مجرم عرفان لیاقت نے 2021ء کے دوران ہمسائے کے گھر داخل ہو کر سونیا بی بی کو ہوس کا نشانہ بنایا تھا جبکہ ایڈیشنل سیشن جج سجیدہ اختر نے تھانہ رضاآباد کے منشیات کیس میں ملوث مجرم اکرم کو جرم ثابت ہونے پر 9سال قید’ ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق منشیات فروش سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں