موٹروے پر فائرنگ کرنیوالے5افراد اسلحہ سمیت گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ساہیانوالہ پولیس نے پنڈی بھٹیاں موٹروے پر کراس فائرنگ کرنیوالے5افراد کو گرفتار کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق ساہیانوالہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ موٹر وے پنڈی بھٹیاں کے قریب دو گاڑیوں پر سوار مسلح افراد ایک دوسرے پر سیدھی فائرنگ کررہے ہیں’تاہم سی پی او کی ہدایت پر ساہیانوالہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کردونوں گاڑیوں میں سوار 5افراد اشفاق،علی حسن، مرتضیٰ،خالد اور اسلام آباد کے کانسٹیبل تحسین اسلام کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق موٹروے پر دونوں گاڑیوں کے درمیان معمولی حادثہ ہوا جس پر دونوں گاڑیوں میں سوار ملزمان نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں