برآمدات میں اضافے کیلئے حکومتی کوششیں تیز

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان کا دسمبر 2024 میں کرنٹ اکائونٹ سرپلس 582 ملین ڈالر، معیشت میں نئے انقلاب کی علامت، ایس آئی ایف سی کا تعاون اور ترسیلاتِ زر میں اضافہ کرنٹ اکائونٹ سرپلس میں بہتری کا مظہر، پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس دسمبر2024 میں 109فیصد کے اضافے کے ساتھ 582 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے 279 ملین ڈالر کے سرپلس کے مقابلے میں کرنٹ اکائونٹ سرپلس کی مسلسل پانچویں ماہ کامیابی کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان کا مجموعی کرنٹ اکائونٹ سرپلس جولائی سے دسمبر کے دوران 1.21 بلین ڈالر تک رہا، پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس، ترسیلات زر میں اضافے کے ساتھ ساتھ تجارتی توازن میں بہتری کے نتیجے میں یہ سنگ میل ممکن ہوا ، ورکرز کی ترسیلات زر دسمبر 2024 میں 3.079 اربڈالر رہین ،جو پچھلے سال کے مقابلے میں 29فیصد زیادہ ہیں ، دسمبر 2024 میں پاکستان کی برآمدات 3.838 ارب ڈالر رہین،جو پچھلے سال کے مقابلے میں 9فیصد زائد ہیں ، ترسیلات زر کا پاکستان کی معیشت کے لیے مستحکم ستون، مالی استحکام، معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ہے ، ایس آئی ایف سی کی موثرپالیسیوں سے برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ، کرنٹ اکاو?نٹ سرپلس کا نیا سنگ میل ہے ۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں