سردار محمد ساجد ڈی ای او سکینڈری فیصل آباد تعینات

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) سردار محمد ساجد ڈی ای او سیکنڈری فیصل آباد تعینات،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ محکمہ تعلیم کے جتنے بھی آفسران ہیں ان کو ٹیسٹ اور انٹرویوکے بعد میرٹ پر تعینات کیا جائے گا پہلے مرحلے میں سی ای او ایجوکیشن کو تعینات کیا گیا تھا دوسرے مرحلے میں پنجاب بھر کے ڈی ای او ز کو ٹیسٹ اور انٹر ویو میں کامیابی کے بعد تعینات کر دیا گیا ہے فیصل آبا دمیں تین ڈی ای اوز کی تعیناتی کی گئی ہے جن میں سردار محمد ساجد کو ڈی ای او سیکنڈری تعینات کیا گیا ہے زاہد جاوید کو ڈی ای او ایلمنٹری میل جو کہ جڑانوالہ میں ڈپٹی ڈی ای او بھی رہ چکے ہیں رضیہ تبسم پہلے بھی فیصل آباد میں خدمات سر انجام دے چکی ہے ان کو ڈی ای او ایلمنٹری فی میل تعینات کر دیا گیا ہے۔ پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب اور ایجوکیشن رائٹس کمیشن کے عہدیداران و ممبران رانا شاہد مقرب ،محمد اسلم بٹ،حافظ نجف،مرزا زوالفقار،چوہدری گلزار حسین، میاںندیم شہزاد، چوہدری ندیم سندھو،رانا خلیل احمد ،زاہد رشید بسرا،نواز گجر،و دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد میں پہلے بھی ان کی خدمات نا قابل فراموش ہے۔ امید کرتے ہیں کہ اب بھی تعینات ہونے والے آفسران اساتذہ اور تعلیم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گے تعلیم کے فروغ اور تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کیلئے ہماری ٹیم ان کے شانہ بشانہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں