وفاقی کابینہ میں شمولیت،بلاول بھٹو نے ایک بار پھر انکار کردیا

اسلام آباد(بیوروچیف ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی ،حکومت کو پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 لانے سے پہلے متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنی چاہیے تھی ،26 آئینی ترمیم کو رول بیک پارلیمنٹ ہی کر سکتی ہے اس کے علاوہ کوئی نہیں کر سکتا اگر کوئی کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کو ہم اور پاکستان عوام نہیں مانیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 26 ائینی ترمیم کو صرف پارلیمنٹ ہی رول بیک کر سکتی ہے اس کے علاوہ کوئی ادارہ اگر کرے گا تو اس کو نہ ہم مانیں گے نہ پاکستانی عوام مانگے مانیں گے،انہوں نے کہا کہ پیکا ترمیمی بل 2025 لانے سے پہلے صحافیوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز ،سوشل میڈیا پر کام کرنے والے لوگوں سے مشاورت ضروری تھی جو کہ نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اج لوگ سراپہ احتجاج ہیں سپریم کورٹ کے جب بھی کوئی چیف جسٹس بنتے ہیں تو اس وقت دیگر ججز کو مشکلات پیدا کرنے کی بجائے اسانیاں پیدا کرنی چاہیے تاکہ معاملات بہتری کی طرف جا سکیں ان سے سوال کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کا بینہ کا حصہ بن رہی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ کابینہ کا حصہ نہیں بن رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں