سرگودھا میں سیوریج کے پانی سے سبزیاں سیراب کرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا

سرگودھا (بیوروچیف) پابندی کے باوجود سرگودھا اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کو سیراب کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مختلف اقسام کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں انہوں کہا کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے ضلع بھر میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کو سیراب کرنے پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے اس کے باوجود سرگودھا شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کو سیراب کیا جارہا ہے جو انتہائی خطرناک ہے اس سے ہیپاٹائٹس بی سی کے علاوہ مختلف پیٹ کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں