آقا دو جہاں ۖ سے محبت ہمارے ایمان کا اہم جزو ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما’ امیدوار سٹی کونسل141 ارسلان عارف ملک کی رہائش گاہ پر محفل میلاد مصطفی ۖ کا اہتمام کیا گیا ‘ محفل میلاد مصطفی ۖ ڈاکٹر یوسف شیخ’ سلیمان انصاری’ ملک اشرف’ ملک عبدالخالق’ میاں فیصل شہزاد’ رانا محمد ناصر سابق کونسلر’ عباس انصاری’ محبوب انصاری’ عامرعلی رانا’ زبیر باکسر’ سلیم انصاری’ شیخ خضر’ ملک اسفحان’ طلحہ باکسر سمیت اہلیان حلقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی’ محفل میلاد مصطفی ۖ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار سٹی کونسل 141 ارسلان عارف ملک نے کہا ہے کہ ذات مصطفیۖ سے محبت کرنے کے بعد ان کی تعلیمات کو سمجھنا اور عمل کرنا انتہائی اہم ہے’ حضور نبی کریم ۖکی امن اور محبت پر مبنی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا اور آخرت کیلئے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے’ آقا دوجہاںۖ سے محبت ہمارے ایمان کا اہم جزو ہے’ مسلمانان عالم سرور کائنات احمد مجتبیٰ رحمت عالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کر سکتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے’ حب رسول ۖدین حق کی شرط اوّل ہے’ حضور نبی کریم کے ساتھ اپنی جان، اولاد اور مال سے زیادہ محبت کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا’ امت مسلمہ کی فلاح کا انحصار اسوہ رسول کو اپنانے میں ہے۔ پیغمبر اسلام کا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے۔ خود کو اسوہ رسول ۖکے تابع کرنا حب رسولۖ کا لازمی تقاضا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں