پاکستانی6ماہ میں87ارب52کروڑ کی چائے پی گئے

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستانی 6 ماہ کے دوران 87 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی گئے ،رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایک لاکھ 23 ہزار ٹن چائے منگوائی گئی،سرکاری دستاویزات کے مطابق دسمبر میں 22 ہزار ٹن سے زائد چائے بیرون ملک سے امپورٹ کی گئی،دسمبر میں چائے کی درآمدات کا حجم 5 کروڑ 61 لاکھ 79 ہزار ڈالر رہا،نومبر کے مقابلے دسمبر میں چائے کی درآمدات میں 6.50 فیصد اضافہ ہوا ،نومبر میں چائے کی درآمدات کا حجم 5 کروڑ 24 لاکھ ڈالر تھا، دسمبر میں چائے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 4.57 فیصد کمی ہوئی،رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں چائے کی درآمدات میں سالانہ 6.67 فیصد کمی کی گئی،گزشتہ سال کے اسی عرصے چائے کی درآمدات کا حجم 33 کروڑ 64 لاکھ ڈالر تھا۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں