خاتون زہریلی گولیاں نگل کر چل بسی،2لڑکیوں سمیت4افراد کا اقدام خود کشی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو و معاشی حالت سے دلبرداشتہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھاکرخود کشی کرلی جبکہ دو خواتین سمیت4افراد کا اقدام خود کشی’ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی،بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ کی رہائشی27سالہ عائشہ بی بی زوجہ نیاز کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر گند م میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسکا معدہ واش کرتے ہوئے اسکی جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن دوران علاج خاتون زندگی کی بازی ہار گئی،تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی،علاوہ ازیں مختلف واقعات میں حالات کی ستائی شالیمار پارک کی رہائشی26سالہ ایمان فاطمہ دختر اکبر ،مراد آباد کی رہائشی15سالہ رشدہ دختر فقیر حسین،سرسید ٹائون کے36سالہ بابر ولد ناصر،ڈھڈی والا کے 21سالہ عباس ولد شہزاد نے زہریلی گولیاں کھالیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی زندگیاں بچانے کیلئے کوشاں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں